امریکا: کم وقت میں زیادہ ٹوتھ پِکس توڑنے کا ریکارڈ
ڈیوڈ رش نے صرف ایک منٹ میں 84 ٹوتھ پِکس توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا
امریکا کے سیریل ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے کم وقت میں زیادہ ٹوتھ پِکس توڑنے کا ایک اور دلچسپ گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
300 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ ڈزنی کروز کے دوران بنایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے انہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹوتھ پِکس توڑنے کا چیلنج قبول کیا اور کروز شپ پر ایک لمبی میز پر 100 ڈائمنڈ کٹ ٹوتھ پِکس سجائیں اور برق رفتاری سے انہیں توڑنا شروع کر دیا۔