آئی فون 18 کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر!

ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس کی لانچ ستمبر 2026 میں متوقع ہے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اس کی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون کے 18 ویں ایڈیشن کی عالمی سطح پر ریلیز ستمبر 2026 میں متوقع ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس نئی لائن اپ میں آئی فون 18، آئی فون 18ایئر، آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 کی قیمت گزشتہ ایڈیشن آئی فون 17کے مقابلے میں زیادہ ہو سکتی ہے۔ آئی فون 17 کو 256 جی بی بیس اسٹوریج کے ساتھ تقریباً اسی قیمت میں لانچ کیا گیا تھا جس پر پہلے 128 جی بی اڈل دستیاب تھا، جس کے باعث اس کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تاہم عالمی سپلائی چین کے مسائل اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث مینوفیکچرنگ اور شپنگ اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی ممکنہ طور پر آئی فون 18 کے بنیادی ماڈل کی قیمت بڑھا سکتی ہے تاکہ اپنے منافع کو برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی فون 18 پرو ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا کیونکہ ان ڈیوائسز پر کمپنی پہلے ہی بہتر منافع حاصل کرتی ہے، جس سے بڑھتی ہوئی میموری لاگت کے باوجود قیمتیں مسابقتی رکھی جا سکیں گی۔

Load Next Story