پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے گزشتہ سال 2025 کا نصاب ہی نافذ العمل ہوگا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد اتوار 16 اگست 2026 کو ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے گزشتہ سال 2025 کا نصاب ہی نافذ العمل ہوگا۔

پی ایم ڈی سی نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔

Load Next Story