جہلم میں ٹنڈو اللہ یار سے بکرا منڈی لائے گئے 30 کے قریب بکرے ہلاک ہوگئے

بکرے تین روز قبل جہلم کے لیے روانہ کیے گئے تھے، تاہم راستے میں گاڑی خراب ہونے کے باعث بکرے شدید گرمی برداشت نہ کر سکے

جہلم میں ٹنڈو اللہ یار سے بکرا منڈی لائے گئے 30 کے قریب بکرے ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بکرے تین روز قبل جہلم کے لیے روانہ کیے گئے تھے، تاہم راستے میں گاڑی خراب ہونے کے باعث بکرے شدید گرمی برداشت نہ کر سکے۔

بکروں کے مالک نے انہیں فروخت کے لیے تقریباً 30 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ جادہ چونگی بکرا منڈی پہنچنے پر بکرے مردہ حالت میں پائے گئے۔

واقعے کے بعد لاکھوں روپے نقصان برداشت نہ کرنے پر بکروں کے مالک پر غشی کے دورے پڑ گئے۔

بعد ازاں مردہ بکروں کو ٹرک سے اتار لیا گیا۔

Load Next Story