آئی فون کے لیے اسٹینڈ اور گرِپ کی واپسی کا اعلان
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی نئی ایکسیسیبلیٹی فیچرز کی لائن اپ متعارف کروائی ہے، جو اس سال کے آخر میں آئی او ایس 27، ویژن او ایس 27 اور دیگر سسٹمز کے ساتھ آئے گی۔
منگل کے روز کیے گئے اسی اعلان میں ایپل نے یہ بھی بتایا کہ ایک مقبول آئی فون ایسیسری (جو لانچ ہوتے ہی ہاتھوں ہاتھ بِک گئی تھی) اب دوبارہ واپس آرہی ہے۔
گزشتہ نومبر میں ایپل نے اپنی ایکسیسیبلیٹی کے 40 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ہِکاوا فون گرِپ اینڈ اسٹینڈ متعارف کروایا تھا۔ یہ منفرد گرِپ لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ اور صنعتی ڈیزائنر بیلے ہِکاوا نے ڈیزائن کی تھی۔
یہ ایسیسری شروع میں صرف ایپل کے ذریعے دستیاب تھی اور چند ہی دنوں میں فروخت ہوگئی تھی۔
اب ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون کے لیے یہ دوبارہ دستیاب ہے اور اب اسے دنیا بھر میں ایپل اسٹور آن لائن سے آرڈر کیا جاسکتا ہے۔
پاپ ساکٹس کے ساتھ اشتراک کی بدولت یہ پہلی بار عالمی سطح پر دستیاب ہوئی ہے اور اس کی قیمت 54.95 ڈالر رکھی گئی ہے۔