باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

باجوڑمیں رواں سال شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 16 ہوگئی

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برخلوزو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل امتیاز ولد زرین سکنہ برخلوزو شہید ہوئے جبکہ  ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

حکام کے مطابق باجوڑمیں رواں سال شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ رواں ماہ مئی میں شہید کئے گئے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی۔

Load Next Story