ناروے میں صحافی کے سوال نے بھارتی وزیراعظم مودی کو شرمندہ کردیا، ویڈیو وائرل

بھارتی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھی انسانی حقوق کے معاملے پر تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا

بھارتی وزیراعظم مودی کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران اس وقت غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک خاتون صحافی نے آزاد میڈیا اور بنیادی حقوق کے حوالے سے سخت سوالات اٹھا دیے۔

رپورٹس کے مطابق ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ بریفنگ کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی صحافیوں کے سوالات لیے بغیر روانہ ہونے لگے، جس پر ناروے کی صحافی ہیلے لنگ نے بلند آواز میں سوال کیا کہ ’مودی دنیا کے آزاد میڈیا کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟‘

عینی شاہدین کے مطابق صحافی نے دوبارہ سوال کرنے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران لفٹ کا دروازہ بند ہوگیا اور بھارتی وزیراعظم وہاں سے روانہ ہوگئے۔

بعد ازاں بھارتی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھی میڈیا آزادی اور انسانی حقوق کے معاملے پر تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

Load Next Story