چترال میں رات گئے تیز بارش نے تباہی مچا دی

دیر چترال روڈ ٹریفک کے لیے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

چترال میں تیز بارش کی وجہ سے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی اور دریائے چترال میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف مقامات پر سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں، دیر چترال روڈ ٹریفک کے لیے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے سبب مسافر پھنس گئے۔

چترال میں کھڑی فصلیں اور میوہ جات کے باغات تباہ ہوگئے، عوام کے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کی جانب سے سڑکوں کی بحالی پر کام جاری ہے۔

Load Next Story