کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد
ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی، پولیس
فوٹو: فائل
کراچی:
شہر قائد کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کے قریب الفتح قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دو دیگر ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کامران، یاسر اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔