اسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے موبائل چوری کرنے والے پکڑے گئے، فوٹیج بھی سامنے آگئی

ملزمان نے چند روز قبل رات گئے اسپتال میں سوئے ہوئے لواحقین کے موبائلز چوری کیے تھے

لاہور:

سروسز اسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے چوری کی واردات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

شادمان پولیس نے ملزمان کو گڑھی شاھو اور مدینہ کالونی سے گرفتار کیا۔

گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی سے عمل میں لائی گئیں، چند روز قبل ملزمان نے رات گئے اسپتال میں سوئے ہوئے لواحقین کے موبائلز چوری کیے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 4 موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او شادمان کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔

ایس پی اسد علی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں فرقان اور شہزاد شامل ہیں، مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

Load Next Story