پورٹ قاسم پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی،بھارتی عملے کے 2 ارکان کے مشکوک سی مین بکس پکڑ لیے

جہاز جے بی یو شیڈل کی کلیئرنس کے دوران بھارتی عملے کے 2 ارکان کے مشکوک سی مین بکس کی نشاندہی کی

پورٹ قاسم پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی عملے کے 2 ارکان کے مشکوک سی مین بکس پکڑ لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم نے جہاز JBU Schelde کی کلیئرنس کے دوران بھارتی عملے کے 2 ارکان کے مشکوک سی مین بکس کی نشاندہی کی۔

ترجمان کے مطابق جہاز انڈونیشیا سے پورٹ قاسم پہنچا تھا۔ دورانِ کلیئرنس بھارتی شہری Kudchi Vijay اور Gudekar Roshan Gopal کے پاس بھارتی نیشنل سی ڈی سی اور سی مین بکس موجود نہیں تھے، جبکہ دونوں بھارتی شہری پلاؤ سے جاری کردہ سی مین بکس استعمال کر رہے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد مطلوبہ میری ٹائم اسناد، COC اور COP پیش نہ کرسکے۔ ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں دونوں افراد پر فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن غیر قانونی سفری دستاویزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Load Next Story