کراچی؛ فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مارنے والا مفرور کار ڈرائیور گرفتار
ملزم کے زیر استعمال کار برآمد کرکے گزری تھانے منتقل کر دی گئی، پولیس
کراچی:
ڈفینس راحت پارک کے قریب فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مارنے والے مفرور کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے تکنکلی بنیادوں پر کارروائی کی، ملزم تیز رفتاری کے باعث کار کو قابو کرنے میں ناکام رہا تھا۔
ایس ایس پی توحید رحمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے زیر استعمال کار برآمد کرکے گزری تھانے منتقل کر دی گئی، گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ شمیم کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔