آئی ایم ایف سے قسط موصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 58 کروڑ سے تجاوز

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں اور مجموعی ذخائر کی مالیت 22 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 مئی 2026 کو 22 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی اور مرکزی بینک کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 17 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے خالص ذخائر کی مالیت 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئی، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آئی ایم ایف کی فنڈ میں توسیعی سہولت (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت موصولہ رقوم اور پانڈا بانڈز کے اجرا سے ملنے والی رقوم کے سبب اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

مزید بتایا گیا کہ اس کے ساتھ بیرونی قرضوں کی بھی کچھ واپسی کی گئی ہے۔

Load Next Story