حج 2026، سعودی سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ، لاکھوں عازمین کی فول پروف حفاظت کا عہد
حج کے مقدس موقع پر سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ایک شاندار اور منظم پریڈ کا انعقاد کیا جس میں فوجی دستوں، پولیس یونٹس اور اسپیشل کمانڈوز نے بھرپور شرکت کی۔
پریڈ کا مقصد بیس لاکھ سے زائد عازمین حج کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔
اس موقع پر جدید دفاعی سازوسامان، ہیلی کاپٹروں اور مختلف سیکیورٹی یونٹس نے پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا جس نے شرکاء اور دیکھنے والوں کو متاثر کیا۔
پریڈ میں شریک اسپیشل فورسز اور پولیس یونٹس نے اپنی مہارت، نظم و ضبط اور جدید تربیت کا عملی مظاہرہ کیا جبکہ کمانڈوز نے خطرناک اور پیچیدہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو پیش کر کے اپنی تیاری ثابت کی۔
اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حج کے دوران ہر عازم کو مکمل تحفظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین بلا خوف و خطر عبادات ادا کر سکیں۔