چین اور روس کا افغان سرزمین پر پنپتی دہشت گردی پر شدید تشویش کااظہار

دونوں ممالک نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے

افغانستان سے پھیلتی دہشت گردی پر چین اور روس کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار  کیا گیا ہے۔

طالبان رجیم اپنے ناجائز  تسلط کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کا خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔ چین اور روس نے افغانستان سے  ہونے والی دہشتگردی کو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے کے مطابق   افغان سرزمین سےجنم لینے والی دہشت گردی اور انتہا پسندی پڑوسی ممالک اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن، مستحکم سیاسی نظم اور سیکیورٹی کا فوری قیام ناگزیر ہے ۔  علاوہ ازیں عالمی برادری  سےافغان سرزمین کو پڑوسی ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنے  کے لیے تعاون بڑھانے پرزور بھی دیا گیا۔

عالمی  ماہرین کے مطابق   طالبان رجیم  کی جانب سے  دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے ایک مستقل  خطرہ بن چکی ہے۔ روس اور چین کا مشترکہ اعلامیہ افغان سرزمین  پڑوسی ممالک  کیخلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے  سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کی   تائید ہے ۔

Load Next Story