اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس ایک دو دن میں مکمل کر لیا جائے گا، ڈی جی این سی سی آئی اے

کچھ لڑکوں کو گرفتار کیا گیا تھا جو کہہ رہے تھے کہ سوات کو افغانستان کا حصہ ہونا چاہیے، ڈی جی این سی سی آئی اے

ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کہا ہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کیس میں دونوں جانب سے جو بھی بیانات ریکارڈ ہوں گے، ایک دو دن میں کیس مکمل کر لیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی این سی سی آئی اے نے کہا کہ مومنہ اقبال کیس کو لاہور آفس ڈیل کر رہا ہے، دونوں جانب سے جو بھی بیانات ریکارڈ ہوں گے، ایک دو دن میں کیس مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے کیسز این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہیں۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے کہا کہ این سی سی آئی اے غریب اور امیر میں فرق نہیں کرتا۔ صحافی ہم سب کے لیے سب سے اہم ہیں اور صحافی پورے معاشرے کی آنکھیں اور کان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ریاست کے خلاف بات کرے گا تو کارروائی ہوگی۔ ڈی جی این سی سی آئی اے کے مطابق کچھ لڑکوں کو گرفتار کیا گیا تھا جو کہہ رہے تھے کہ سوات کو افغانستان کا حصہ ہونا چاہیے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے کہا کہ اگر این سی سی آئی اے ریاستِ پاکستان پر اعتماد نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرے تو پھر کیا کرے۔ انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے ملک بھر میں 480 اہلکار ہیں اور ادارہ اپنی اندرونی استعداد کار بڑھا رہا ہے۔

Load Next Story