پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے پہلے دستے کی آمد
پندرہ افراد پر مشتمل گروپ براستہ بنکاک اسلام آباد پہنچا
پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا ون ڈے کرکٹ ٹیم کے پہلے دستے کی اسلام آباد آمد ہوئی۔ پندرہ افراد پر مشتمل گروپ براستہ بنکاک اسلام آباد پہنچا۔
آسٹریلوی ٹیم کے باقی سولہ ارکان کی فلائٹ کل طے ہے۔
واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔
پہلا ایک روزہ میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا۔