ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

صدر ٹرمپ نے اپنے بیٹے اور ان کی ہونے والی اہلیہ بیٹینا کو مبارکباد دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مصروفیات اور ملکی حالات کے باعث اس اہم موقع پر موجود نہیں ہو سکتا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیٹے اور ان کی ہونے والی اہلیہ بیٹینا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ ہونا چاہتے تھے، تاہم موجودہ حکومتی ذمہ داریاں انہیں اجازت نہیں دیتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے محبت اور ریاستی امور کا تقاضا ہے کہ میں وائٹ ہاؤس میں موجود رہوں، اسی لیے شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بیٹے ڈان جونیئر کی شادی کی تقریب اس ہفتے بہاماس کے ایک چھوٹے جزیرے پر منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند دوست شریک ہوں گے۔

 

Load Next Story