میٹرو بس میں اسٹیشن کے قریب اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی،  سروس معطل

تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا، آگ بجھانے کا عمل جاری

راولپنڈی:

سکستھ روڈ پر اسلام آباد سے آنے والی میٹرو بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا، جہاں مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا ۔ امدادی اداروں کی 4 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 12 سے زائد ریسکیو اہلکاروں موقع پر موجود اور کارروائی میں مصروف ہیں۔

دریں اثنا امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے مسافروں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر اپنی جان بچائی۔

دریں اثنا انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس تاحال بند ہے اور تمام اسٹیشنز پر ٹکٹنگ کاونٹر بند کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب مسافروں کی بڑی تعداد بس سروس بحالی کا انتظار کررہی ہے۔

Load Next Story