آئی ایس پی آر کے زیراہتمام خصوصی نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ کا انعقاد

بھارت میں اقلیتوں کیساتھ مظالم اوراس کا استحصال معمول بنتا جارہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام خصوصی نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھرکی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈین اور سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔ 

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض ہلالِ امتیاز(ملٹری) نے ورکشاپ کےشرکا کیساتھ خصوصی نشست کی جس میں ہندوتوا سے متاثرہ بھارتی سیاست، اس کے تذویراتی رجحانات کا فکری اور نظریاتی تجزیہ کیا گیا۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ مظالم اوراس کا استحصال معمول بنتا جارہا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی کیلئے بیانیہ بنانے کیلئے عام عوام کا قتل وغارت کوئی بڑی بات نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ( ر) عامر ریاض نے کہا کہ بھارت دنیا کو سیکولر چہرہ دکھاتا ہے جبکہ اندرونِ خانہ اقلیتوں خصوصاً مسلم کیساتھ ظلم و بربریت کا سلوک روا رکھا جاتا ہے، بھارت میں اقلیتوں کیخلاف زیادتیوں کو حکومت اورعدلیہ  کی مکمل سرپرستی حاصل ہوتی ہے۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کےشرکاء نے مسلمانوں کیخلاف بھارتی حکومت کے ناپاک عزائم کو عالمی برادری کیلئے ناقابل قبول قرار دیا۔

Load Next Story