اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، مزید 10 افراد جاں بحق
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ حالیہ حملے میں مزید 10 افراد شہید جاں بحق ہوگئے ہیں۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے لبنان کے علاقے تائر اور سرحدی دیہات کے قریب کیے گئے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملوں میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے، جبکہ رہائشی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیاں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کے خلاف کی گئیں۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حالیہ جنگ بندی معاہدے کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید کی جا رہی تھی۔ اقوامِ متحدہ اور کئی بین الاقوامی ممالک نے دونوں فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور جنگ بندی کی پاسداری پر زور دیا ہے۔
جنوبی لبنان میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیل اور Hezbollah کے درمیان جھڑپوں نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے جبکہ سرحدی علاقوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی بھی کر چکے ہیں۔