خیبرپختونخوا میں عیدالاضحیٰ پر چار چھٹیوں کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے منگل تا جمعہ چار چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے لیے 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے 26سے 29 مئی تک چھٹیوں کااعلان کیاہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں وفاقی حکومت عیدِ قرباں کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان کرچکی ہے جو کہ منگل، بدھ اور جمعرات 26 تا 28 مئی ہوں گی۔
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی عیدالاضحیٰ پر 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو 26 تا 28 مئی (منگل تا جمعرات) ہوں گی۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تاریخوں کے دوران بینک کے تمام دفاتر میں کاروباری و دفتری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی ان تعطیلات کے بعد بینک 29 مئی بروز جمعہ سے اپنے معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے، جہاں صارفین اپنی بینکنگ خدمات حسب معمول حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی جبکہ منگل 26 مئی کو یوم عرفہ کا ہوگا۔