کراچی: سڑک پر گرنے والےموٹر سائیکل سوار نوجوان کو پیپلز بس نے کچل دیا، حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار گر گیا تھا، جسے عقب سے آنے والی بس نے کچل دیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ آغا خان سگنل کے قریب بس کی ٹکر سے راہگیر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار گر گیا تھا، جسے عقب سے آنے والی بس نے کچل دیا۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمے دار بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق لڑکا موٹرسائیکل پر سوار تھا۔

Load Next Story