آئین میں ملک میں آزاد، منصفانہ تجارت کی ضمانت دی گئی، مکمل عملدرآمد ضروری ہے، گورنر کے پی

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان گندم کی آزاد نقل و حرکت کو یقینی بنانا آئینی اور معاشی تقاضا ہے

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 151(1) کے تحت پورے ملک میں آزاد اور منصفانہ تجارت کی ضمانت دی گئی ہے، جس پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان گندم کی آزاد نقل و حرکت کو یقینی بنانا آئینی اور معاشی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کسی بھی قسم کی مصنوعی پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی رکاوٹیں آئینی ضمانتوں کو کمزور کرتی ہیں اور ذخیرہ اندوزی و منافع خوری کو فروغ دیتی ہیں، جبکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے مہنگائی میں اضافہ اور عوامی مشکلات میں مزید بوجھ بڑھتا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعظم سے اپیل کی کہ گندم کی آزادانہ نقل و حمل کو فوری یقینی بنایا جائے اور خیبرپختونخوا کو ریلیف دیا جائے۔

لاہور میں پاکستان ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گوگل پر جعلی بکنگ سروس کے ذریعے مہنگے ریلوے ٹکٹ فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد اویس خود کو ریلوے بکنگ ایجنٹ ظاہر کر کے شہریوں سے آن لائن رقم وصول کرتا تھا۔ ملزم نے گوگل پر ’’پاکستان ریلوے بکنگ سروس‘‘ کے نام سے پیج بنا رکھا تھا، جہاں ریلوے ریزرویشن آفس کی تصاویر لگا کر شہریوں کو دھوکہ دیا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم اصل کرایے سے زائد رقم وصول کر کے ٹکٹ فراہم کرتا تھا اور دورانِ تفتیش اضافی رقم وصول کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ متعدد شہریوں کی شکایات پر تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ نمبر 122/26 بجرم دھوکہ دہی اور فراڈ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایچ او ریلوے پولیس شاہد ریاض نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ریلوے ٹکٹ صرف پاکستان ریلوے کے مستند ذرائع، سرکاری ویب سائٹ اور مجاز بکنگ دفاتر سے خریدے جائیں تاکہ آن لائن فراڈ اور اضافی وصولی سے بچا جا سکے۔

سابق صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر انتخابات میں سیاسی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزادیٔ کشمیر کی تحریک اور الحاقِ پاکستان کے حوالے سے ان کا موقف واضح ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ متحدہ علماء کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کا سیاسی اور دینی تشخص تاحال قائم ہے، جبکہ ختم نبوتؐ کے معاملے میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان اور مسلم کانفرنس نے پہلی مرتبہ آزاد کشمیر اسمبلی سے قرارداد منظور کرائی تھی۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی خوبصورت مثال ہے، جبکہ علماء و مشائخ نے ختم نبوتؐ کے تحفظ کے لیے ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین تحریک آزادی کشمیر کا اہم سیاسی اور پارلیمانی حصہ ہیں اور مہاجرین کے ووٹ کے حق کو ختم کرنے کی بات ناقابلِ قبول ہے۔

متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے چیئرمین مفتی محمد وسیم رضا نے مسلم کانفرنس کے ساتھ انتخابی اتحاد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناموسِ رسالتؐ، اسلامی تشخص اور اہل سنت والجماعت کے مراکز کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مساجد، مدارس، خانقاہوں اور مزارات کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے، جبکہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں اتحاد، برداشت اور جمہوری اقدار کے فروغ کی ضرورت ہے۔

مفتی محمد وسیم رضا نے کہا کہ علماء و مشائخ آئندہ انتخابات میں مسلم کانفرنس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابی میدان میں اتریں گے۔

Load Next Story