مراکش میں کثیر المنزلہ عمارت منہدم، 15 افراد ہلاک

حکام نے عمارت کے اچانک گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں

شمالی مراکش کے شہر فیز میں ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقامی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ رہائشی عمارت کے گرنے سے شہر میں اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے اور پانچ زخمی ہیں"

اہلکار نے مزید کہا کہ عین نقبی ضلع کے جنان جرودی محلے میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔ حکام نے عمارت کے اچانک گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں جبکہ پڑوسی عمارتوں کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

حکام نے ملحقہ چار عمارتوں کو بھی خالی کرالیا اور گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ وجہ کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں اور حکام کی طرف سے کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Load Next Story