امریکا ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور اسپیکر سے اہم ملاقات
پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزیشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
Chief of Defence Forces Field Marshal Syed Asim Munir met Iran’s Foreign Minister Abbas Araghchi in Tehran for talks on regional developments and diplomatic efforts to de-escalate tensions, according to Iranian media.#AsimMunir #AbbasAraghchi #PakistanIranRelations… pic.twitter.com/4gQHDgrZPL
گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر جاری ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچے تھے۔
Pakistani Army Chief Field Marshal Asim Munir met with Iran's Foreign Minister Araghchi in Tehran for late-night talks focused on diplomatic efforts to halt US-Israeli aggression and strengthen regional peace and stability.
Follow: https://t.co/B3zXG74hnU pic.twitter.com/L8tohHLcP2
آئی ایس پی آر کے مطابق تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈمارشل کو خوش آمدید کہا اور پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران ایران امریکہ بات چیت ،خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کرینگے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم اعلی ایرانی شخصیات سے ملاقات کرینگے۔
Load Next Story