آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
آسٹریلیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہونے پر ایف آئی اے امیگریشن نے سری لنکا جانے والے ایک مشکوک مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی جانچ کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ 2019 میں ایران کے راستے ’’ڈنکی‘‘ لگا کر یورپ جانے کی کوشش کر چکا ہے، جہاں اسے یونانی پولیس نے گرفتار کر کے ترکی واپس بھیج دیا تھا، جبکہ 2022 میں اسے مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق موبائل فون کی جانچ کے دوران آسٹریلیا میں سیاسی پناہ اور ہم جنس پرستی سے متعلق مواد برآمد ہوا۔ مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلوی شہری Steven Christopher کو ان معاملات کے لیے 40 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے بتایا کہ مذکورہ آسٹریلوی شہری اپریل 2026 میں پاکستان بھی آیا تھا اور دونوں کے درمیان مبینہ طور پر ہم جنس شادی سے متعلق معاہدہ بھی طے پایا تھا۔