کراچی، بھینس کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
حادثہ ہیوی گاڑی سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے
فائل فوٹو
کراچی:
بھینس کالونی روڈ نمبر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سکھن تھانے پہنچائی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ نثار کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا اور حادثہ ہیوی گاڑی سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی لاش پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد سرد خانے میں منتقل کر دی ہے۔