لداخ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی ایوی ایشن پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

2026 میں بھارتی فضائیہ کو بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا

بھارت کی سیاست زدہ فوج،ناکارہ فضائیہ اور سول ایوی ایشن نظام دنیا بھر میں جگ ہنسائی اور رسوائی کا استعارہ بن گیا.

بھارتی جریدہ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر مقبوضہ لداخ میں گر کر تباہ، میجر جنرل سمیت 3 بھارتی فوجی افسر زخمی ہو گئے۔

بھارتی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والا یہ حادثہ بھارتی فرسودہ ایوی ایشن کے خطرات کو ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ 10سالوں میں بھارتی فوج کے 10چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکےہیں۔

امریکی آن لائن جریدہ گلوبل ڈیفنس کور کی رپورٹ کے مطابق 2026 میں بھارتی فضائیہ کو بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، اب تک 11لڑاکا طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے کئی حادثات نے تربیتی نظام اور دیکھ بھال کے معیار پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے رافیل طیاروں کی ڈیل میں کرپشن ، کمیشن خوری اور ملی بھگت کی نشاندہی کی۔

انڈیا ٹو ڈے نے بھارتی سول ایوی ایشن میں بڑی تکنیکی خرابیوں کو آشکار کیا کہ؛
جنوری 2025 تا فروری 2026 کے دوران آڈٹ کیے گئے 754 کمرشل طیاروں میں 377 بار تکنیکی خرابیاں رپورٹ ہوئیں

ماہرین کے مطابق:
طیاروں کی مسلسل تباہی اور شدید آپریشنل ناکامیاں شکست خوردہ بھارتی فوج کی غیر پیشہ ور حقیقت کو آشکار کرتی ہیں

بار بار پیش آنے والے فضائی حادثات سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی سول ایوی ایشن نظام مفلوج اور تباہ حال ہو چکا ہے ، ماہرین

Load Next Story