امریکی افواج ایران سے حتمی معاہدے تک خطے میں موجود رہیں گی، امریکی عہدیدار

مسودے میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کے عزم کی شق بھی شامل ہے

ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں تعینات امریکی افواج حتمی معاہدہ طے پانے تک خطے میں موجود رہیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اور ایران 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر مشتمل معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جبکہ ممکنہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کو آزادانہ طور پر تیل فروخت کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ جنگ بندی کے دوران ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات بھی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے سے جنگ میں مزید شدت اور عالمی تیل سپلائی پر دباؤ کم ہو سکتا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ ممکنہ معاہدہ مستقل امن معاہدے کی شکل اختیار کر پائے گا یا نہیں۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں تعینات امریکی افواج حتمی معاہدہ طے پانے تک خطے میں موجود رہیں گی۔ مجوزہ معاہدے کے مسودے میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کے عزم کی شق بھی شامل ہے۔

Load Next Story