بہاولپور: کھیتوں میں بکریاں کیوں گئیں؟ ملزمان کا خاتون پر تشدد، گھر کو آگ لگادی
آگ کے نتیجے میں مزید دو گھر بھی آگ بھی لپیٹ میں آئے ، متاثرہ گھروں میں رکھے پیسے اور زیورات بھی جل کر راکھ ہوگئے
پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے یزمان میں کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق معاملے کی درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے بکریاں کھیتوں میں جانے پرگھر کو بھی آگ لگائی، جس کے نتیجے میں مزید دو گھر بھی آگ بھی لپیٹ میں آئے ، متاثرہ گھروں میں رکھے پیسے اور زیورات بھی جل کر راکھ ہوگئے۔
مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان 30 بکریاں بھی ساتھ لے گئے، واقعے کے متاثرین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔