بنوں میں فورسز کا مشترکہ آپریشن،2 اہم ترین خارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت ہلاک، 2پولیس اہلکار شہید

دہشت پھیلانے والا خوارجی سرغنہ زمری نوراورافغان خوارجی سرغنہ عبداللہ سعید کو آپریشن کے دوران جہنم واصل کر دیا گیا

پاک فوج ، پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے فتنہ الخوارج کے  دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز پوری شدت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں، بنوں کے علاقے میریان میں پاک فوج،سی ٹی ڈی اورپولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے  آپریشن کے دوران 2 اہم ترین خوارجی سرغنوں سمیت 16 خوارجی جہنم واصل  کردیئے گئے۔

علاقے میں خوف ودہشت پھیلانے والا خوارجی سرغنہ زمری نوراورافغان خوارجی سرغنہ عبداللہ سعید کو آپریشن کے دوران جہنم واصل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کیمطابق انتہائی کٹھن آپریشن میں پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی نے  خوارج کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

نمازِجنازہ میں اعلیٰ سول وعسکری حکام،علاقہ عمائدین اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بدستور مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Load Next Story