حج کے سفر پر میک اپ کے دفاع پر کنول آفتاب تنقید کی زد میں

دونوں کی انسٹاگرام پر بھی مجموعی طور پر تقریباً 60 لاکھ فالوونگ موجود ہے۔

حج کے سفر کے دوران ٹک ٹاکر میک اپ کے دفاع پر کنول آفتاب تنقید کی زد میں آگئیں۔ 

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں، جن کے یوٹیوب پر 32 لاکھ 90 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

یہ جوڑی اپنے فیملی وی لاگز کی وجہ سے خاصی مقبول ہے۔ کنول آفتاب کے ٹک ٹاک پر 2 کروڑ 20 لاکھ جبکہ ذوالقرنین سکندر کے تقریباً 1 کروڑ 80 لاکھ فالوورز ہیں۔

دونوں کی انسٹاگرام پر بھی مجموعی طور پر تقریباً 60 لاکھ فالوونگ موجود ہے۔ یہ جوڑا گزشتہ نو برسوں سے ڈیجیٹل دنیا کا حصہ ہے، جب کہ مداح ان کی بیٹی ایزل ذوالقرنین کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں، جو اکثر ان کے وی لاگز میں نظر آتی ہیں۔

یہ جوڑا اپنے حج سفر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کررہا ہے۔

تاہم کنول آفتاب کا ایک مکمل میک اپ والا لک سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگیا ہے۔

اس ویڈیو میں کنول آفتاب حج کے لباس میں گہرے میک اپ اور ڈارک میرون لپ اسٹک میں نظر آئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

کنول آفتاب نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کو میری لپ اسٹک سے مسئلہ ہے۔ میں صرف یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ عبادت کا میری لپ اسٹک سے کیا تعلق ہے؟ پلیز مجھے بتائیں۔ اور ویسے بھی حج 8 ذوالحج سے شروع ہوتا ہے، اس لیے پہلے جا کر یہ چیز پڑھ لیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے کنول آفتاب کے اس مؤقف پر سخت ردعمل دیا۔
ایک صارف نے لکھا ’احرام کی حالت میں میک اپ کی اجازت نہیں ہوتی اور لپ اسٹک بھی اسی میں شامل ہے‘۔ 

ایک اور صارف نے کہا کہ حج کے دوران میک اپ اس لیے منع ہے کیونکہ یہ غیر محرم کی توجہ حاصل کرتا ہے، میک اپ صرف شوہر کیلئے ہونا چاہیے۔

Load Next Story