ایرانی سفیر کا کوئٹہ میں ٹرین حملے پر اظہار مذمت

زخمیوں کی محفوظ اور جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹرین پر بزدلانہ اور گھناوٴنے خودکش دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا میں اپنی تمام شکلوں میں قابل مذمت ہے، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے پر حملے انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خاص طور پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، زخمیوں کی محفوظ اور جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔

Load Next Story