اداکارہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے کے درمیان تنازع سے متعلق اہم پیشرفت

درخواست میں ایسا جرم نہیں بنتا جو تھانے کے دائرہ اختیار میں آتا ہو، اس لیے معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کر دیا گیا ہے

اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے درمیان تنازع سے متعلق درخواست ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی۔

مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے ایک ایم پی اے کے درمیان مبینہ لڑائی جھگڑے کے معاملے پر تھانہ چونگ میں دی گئی درخواست ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ایف آئی اے این سی سی آئی اے کو بھجوا دی گئی۔

پولیس کے مطابق درخواست میں ایسا کوئی جرم نہیں بنتا جو تھانے کے دائرہ اختیار میں آتا ہو، اس لیے معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تمام معاملہ اور مبینہ جھگڑا ٹیلیفونک گفتگو کے ذریعے پیش آیا، اسی وجہ سے یہ معاملہ پولیس کے بجائے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

پولیس کے مطابق درخواست کو داخل دفتر کرتے ہوئے ایف آئی اے کے این سی سی آئی اے سرکل کو بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ مومنہ اقبال تھانہ چونگ آنے کے بجائے ایف آئی اے حکام سے رابطہ کریں۔

Load Next Story