کراچی؛ خونخوار کتوں نے قربانی کے جانور کی جان لے لی، ویڈیو سامنے آگئی

قربانی کے جانور پر خونخوار کتوں کے حملے کا واقعہ نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا

فوٹو: ایکسپریس نیوز

شہر قائد کے خونخوار کتوں نے قربانی کے جانور کی جان لے لی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

کراچی میں کراچی: ​نیشنل اسٹیڈیم کے قریب خوفناک منظر پیش آیا جہاں خونخوار کتوں نے قربانی کے جانور کی جان لے لی اور سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں قربانی کے لیے لائے گئے دنبے کو آوارہ کتوں کے نرغے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ بے زبان بندھے ہوئے جانور نے مزاحمت بھی کی لیکن کئی کتوں نے پے در پے حملے کر کے دنبے کو لہو لہان کر دیا۔

​سی سی ٹی وی فوٹیج میں خونخوار کتوں کو معصوم جانوروں پر حملہ کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے اور بعد ازاں زخموں سے چور دنبہ دم توڑ گیا۔

خونخوار کتوں کا قربانی کے جانور پر حملے کا ​افسوس ناک واقعہ نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا۔

Load Next Story