پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط

وزیراعظم کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت، کراچی میں اکنامک زون میں تمام تر سہولیات دینے کی یقین دہانی

بیجنگ:

پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے ہوگئے، وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی اور کہا ہے کہ چینی کمپنیاں اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کریں، کراچی میں خصوصی اکنامک زون میں انہیں تمام تر سہولیات دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دوران پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔

چین کے شہر ہانگژو میں منعقدہ پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو زراعت، آئی ٹی، خصوصی اقتصادی زونز، کانکنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Load Next Story