دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، دونوں بائیکس سوار نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے

ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے

فوٹو: فائل

لاہور:

عسکری 9 کالونی کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت جنید شفیق ساکن علی پارک لاہور اور دانیال سجاد ساکن منظور کالونی کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشوں اور موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹریفک سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story