ممکنہ مذاکرات کی امیدیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی نیچے آ گئیں

ایشیائی تجارتی منڈیوں میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیل کی قیمتوں میں واضح دباؤ دیکھا گیا

عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق بڑھتی ہوئی امیدیں بتائی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی تجارتی منڈیوں میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیل کی قیمتوں میں واضح دباؤ دیکھا گیا اور برینٹ خام تیل تقریباً 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل تک آگیا۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 5.2 فیصد کمی کے ساتھ 91.57 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور امریکا و ایران کے درمیان کسی ممکنہ سمجھوتے کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے جس کے باعث عالمی سطح پر سپلائی خدشات کچھ حد تک کم ہوئے ہیں۔

تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے فوری طور پر طے پانے کے امکانات زیادہ نہیں ہیں اور ان کی جانب سے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی ڈیل میں جلد بازی سے گریز کیا جائے۔

 

متعلقہ

Load Next Story