خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
فوٹو: فائل
صوبہ خیبر پختونخوا میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ کوہستان، سوات، مالم جبہ، کالام اور اردگرد کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں 26 ڈگری، سیدو شریف میں 37 ڈگری، دیر میں 31 ڈگری اور چترال میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔