کوئٹہ ٹرین دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے، یو این سیکریٹری جنرل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کے خلاف جنسی تشدد پر سخت تنبیہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ٹرین کو نشانہ بنانے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کی سنگین کارروائی قرار دیا ہے۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
.@antonioguterres strongly condemns the explosion targeting a train in Pakistan. He extends his deepest condolences to the families of those killed and wishes a swift recovery to those injured.
Terrorism in all its forms and manifestations is unacceptable.https://t.co/0CvdCPvqOy— UN Spokesperson (@UN_Spokesperson) May 26, 2026
اقوام متحدہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی کسی بھی شکل یا صورت میں قابل قبول نہیں اور ایسے حملوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔