ٹیلی پرامپٹرز کا عادی مودی آزاد میڈیا کا سامنا کرنے میں ناکام
مودی نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے آزادیِ صحافت پر قدغن لگا کر بھارتی میڈیا کو اپنا اسیر بنا لیا ہے۔
بھارتی جریدہ نے مودی کے زیراثرجانبدار گودی میڈیا کے شرمناک کردار کو بے نقاب کرتے ہوئے دھجیاں اڑا دیں
بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق مودی نے ایسے میڈیا کا انتخاب کیا جو احتساب اورتنقید پر پردہ ڈال کرحکومتی بیانیے کو ہی سچ ثابت کرے۔ پیپر لیک اور بھارتی سپریم کورٹ کا نوجوان نسل کو کاکروچ سے تشبیہ دینا مودی کے کانوں تک نہیں پہنچا۔
بھارتی میڈیا یہ سوال کیوں نہیں کرتا کہ اڈانی قانون سے بالاتر اور حکومت روسی تیل کی خریداری روکنے پر مجبور کیوں ہے؟ مودی کے ٹیلی پرامپٹرز کو چھپانے اور بغیر آواز کے ویڈیوز جاری کرنے جیسے اقدامات نےعوام میں شکوک کو جنم دیا۔