بھارت میں عیدالاضحیٰ پر نمازعید اور قربانی پر پابندی عائد

مودی حکومت کے اقلیتوں پر بہیمانہ مظالم اور اور بے جا پابندیاں بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر بد نما داغ بن چکی ہیں

مسلمانوں کے مذہبی تہوا روں کیخلاف مودی کے انتہا پسند اقدامات نے بھارت کے  نام نہاد سیکولر دعوؤں پر سوال اٹھا دیا۔ 

بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مودی  حکومت نے گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی کی وارننگ جاری کردی۔ اتر پردیش کے  وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بقرعید سے قبل قربانی اور  نماز  عید پڑھنے والوں کو دھمکی دے دی۔

مغربی بنگال میں بی جے پی سرکار کیجانب سے قربانی کے جانور پر پابندی کے بعد ہندو تاجرسراپا احتجاج دکھائی دیے۔

عالمی ماہرین کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند سوچ نے اقلیتوں کیخلاف نفرت کو ریاستی سطح پر فروغ دے کر ملک  کو اندرونی انتشار کا  شکار کر دیا۔ 

Load Next Story