لاہور: ہاسٹل کے باہر بیٹی پر سرعام تشدد کرنے والا والد گرفتار، مقدمہ درج
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی
فوٹو: فائل
لاہور کے کالج روڈ کے قریب ہاسٹل کے باہر باپ کے ہاتھوں بیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو لڑکی پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو منظرعام پر آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیا۔
پولیس کے مطابق نجی یونیورسٹی کی طالبہ پر تشدد کرنے والے ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کا والد ہے۔