لاہور میں شدید گرمی، عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟
آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے جبکہ آج شام کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سے ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، جس کے سبب درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید الضحیٰ کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔