آسٹریلیا میں سماجی کارکنان اسرائیل کیخلاف مظاہرے میں پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگئے

سیکیورٹی افسران پارلیمان ہاؤس میں موجود وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو عمارت سے لے گئے

سماجی کارکنان نے اسرائیل مخالف مظاہرے میں آسٹریلیا کے پارلیمان ہاؤس میں دھاوا بول دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین آسٹریلوی پارلیمان ہاؤس کے اندر داخل ہوئے اور گلوبل صمد فلوٹیلا کے ارکان کے ساتھ ر اسرائیل کے سلوک کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین ماربل فوئر میں جمع ہوئے اور ایک علامتی عمل میں گھٹنے ٹیک دیے جو کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فلوٹیلا کے کارکنوں کی حراست کی تصویر کشی تھا۔

ارکان نے "اسرائیل پر پابندی لگاؤ" کے نعرے لگائے اور وزیر اعظم انتھونی البانی اور وزیر خارجہ پینی وونگ پر "نسل کشی میں ملوث" ہونے کا الزام لگایا۔

دوسری جانب سیکیورٹی افسران پارلیمان ہاؤس میں موجود وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو عمارت سے لے گئے۔

Load Next Story