عیدالاضحیٰ پر آلائشوں سے جنگی طیاروں کو لاحق خطرات، پاک فضائیہ کی آگاہی ویڈیو جاری
پاک فضائیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کے جنگی جہازوں کے لیے خطرات سے متعلق ویڈیو جاری کر دی۔
ویڈیو میں پیغام دیا گیا ہے کہ قربانی کی آلائشوں اور کچرے کو کھلے مقامات پر پھینکنے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں کیونکہ پرندوں کی بہتات کھلے مقامات پر پھینکی گئی آلائشیں چیلوں اور کوؤں سمیت دیگر پرندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ اور دیگر متعلقہ ادارے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آلائشوں کو کچرے کے تھیلوں میں پیک کر کے حکومتی ہدایات کے مطابق مخصوص مقامات پر تلف کریں یا زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دفن کریں تاکہ کسی بھی سنگین صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔