وزیراعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی آمد ایوان سے خطاب کا امکان
وزیراعظم ایوان اور قوم کو آزادی و انقلاب مارچ سے متعلق تمام تر صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ اعتماد میں بھی لیں گے
وزیراعظم کے ایوان سے خطاب کے باعث مسلم لیگ(ن) نے اپنے اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، فوٹو: فائل
LONDON:
وزیراعظم نوازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس سے ممکنہ خطاب کے لئے ایوان میں پہنچ گئے ہیں جبکہ اس موقع پر خلاف توقع بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی موجود ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ ایوان اور قوم کو آزادی و انقلاب مارچ سے متعلق تمام تر صورتحال سے آگاہ کے ساتھ اعتماد میں لیں گے وزیراعظم نوازشریف ایوان کو تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات سے بھی آگاہ کریں گے جبکہ اپنی حکومت کی ایک سالہ کاکردگی بھی ایوان کے سامنے پیش کریں گے۔
وزیراعظم اپنے خطاب میں حکومت کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کے ذکر کے ساتھ جمہوریت اور آئین کی بالادستی سے متعلق عزم کا بھی اظہار کریں گے۔