ہالا میں کم عمر بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، تین ملزمان گرفتار
نیو سعیدآباد کے علاقے میں ایک کم عمر بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو اس کی بہنوں نے بازیاب کرا کر تھانے منتقل کیا جہاں سے اسے طبی معائنے کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بچی گزشتہ چار روز سے لاپتہ تھی اور مسلسل تلاش جاری تھی۔ بعد ازاں اسے قومی شاہراہ کے قریب ایک مقام سے بازیاب کرایا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق مزید واضح ہوں گے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔