اسرائیلی فضائیہ کے جنوبی لبنان کے قصبے دبین اور شبعا میں تازہ حملے
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جنوبی لبنان کے قصبوں دبین اور شبعا پر تازہ حملے کیے گئے جس میں تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر بھی اسرائیلی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئیں جہاں حزب اللہ کا اثر و رسوخ نمایاں ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد لبنان میں صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے اور اب تک تقریباً 16 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 3 ہزار 213 افراد جاں بحق جبکہ 9 ہزار 737 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔